مہرخبررساں ايجنسي نے فرانسيسي خبررساں ايجنسي كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ امريكي ہيلي كاپٹر صوبہ زابل كے علاقے ميں ايك فوجي آپريشن كے دوران تباہ ہوا ہے افغان حكام كے مطابق جس وقت يہ حادثہ ہوا اس وقت ہيلي كاپٹر فوجيوں كو زمين پر چھوڑ كر واپس جا رہا تھا
فوجي حكام نے كہا ہے كہ ايسي كوئي اطلاع نہيں ہے كہ ہيلي كاپٹر پر حملہ كيا گيا ہو ليكن پھر بھي حادثے كي تحقيقات شروع كي گئي ہيں اطلاعات كے مطابق امريكي فوجي دستے جائے وقوع پر پہنچ گئے ہيں طالبان نے دعوي كيا ہے كہ يہ ہيلي كاپٹر انھوں نے اينٹي ائيركرافٹ راكٹ كے ذريعہ گرايا ہے
آپ کا تبصرہ